Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل،شہباز شریف کیخلاف ریفرنس کی منظوری

لاہور... چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ ا سکیم کیس میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیدی ۔ نیب لاہور کی جانب سے چیئرمین نیب کو منظوری کے لئے بھجوائے گئے ریفرنس میں شہباز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد ،سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ اور دیگر 13ملزمان نامزد ہیں ۔ ذرائع کے مطابق1500 صفحات پر مشتمل نیب ریفرنس کی کاپیاں کرائی جا رہی ہیں جو احتساب عدالت اور ملزمان کو دی جائیں گی ۔ احتساب عدالت میں ریفرنس ہفتے کو دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔آشیانہ ہاوسنگ کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ فواد حسن فواد اور احمد چیمہ بھی زیر حراست ہیں۔

شیئر: