Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلہ عالمی شائقین کی نظر میں!

ریاض۔۔۔سعودی ثقافت کا ترجمان جنادریہ میلہ سال بہ سال عالمی حیثیت کا حامل بنتا جا رہا ہے ۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ باہر سے بھی ہزاروں افراد جنادریہ میلہ دیکھنے کیلئے پہنچنے لگے ۔ یہ میلہ پہلی بار1405ھ بمطابق1985ء میں منعقد کیا گیا تھا۔اس میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی ثقافتوں اور عوامی فنون کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ 27میلے تک اس کے شائقین کی تعداد 9ملین سے تجاوز کر گئی پھر 28 ویںمیلے میں 70لاکھ شائقین آئے ۔ 29ویں میں 10ملین ، 30ویں اور 31ویں میں بھی اتنی ہی تعداد رہی ۔ 32ویں میلے میں 13ملین شائقین آئے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 33ویں میلے کے شائقین ریکارڈ تعداد میں ہوں گے ۔ 

شیئر: