Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی کتب میلے کا دوسرا روز‘ ہزاروں شہریوں کی خوشی دیدنی

کراچی: شہر قائدمیں ایکسپو سینٹر میں چودھواں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح گزشتہ روز ہوا تھا جو آج دوسرے روز بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 ممالک کے پبلشرز کے علاوہ ملک بھر سے 110 معروف پبلشرز نے کتب میلے میں اسٹال لگائے ہیں۔ کتب میلے کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ نے کیا تھا۔ مجموعی طور پر 330 اسٹالز سے سجائے گئے میلے میں ایران، ہند، ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ اور امارات کے پبلشرز سمیت 17 مختلف ملکوں کے 40 پبلشرز نے اسٹال لگائے جبکہ پاکستان سے مجموعی طور پر 110 نامور پبلشرز میلے میں شریک ہیں۔ بین الاقوامی کتب میلے کے پہلے روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے علاوہ ہزاروں شہریوںنے ایکسپوسینٹر کا دورہ کیااور میلے میں لگائے گئے ملکی وغیر مکی اسٹال سے اپنی پسندکی کتابیں خریدیں۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امن وا مان کی بہتر صورتحال نے شہر کی رونق کو بڑھا دیا، ہزاروں کی تعداد میں طلبہ کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ بچوں میں مطالعے کی عادت پختہ ہوتی جارہی ہے۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پورخاص، سکھر اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی کتب میلے کا انعقاد ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ 5 روزہ عالمی کتب میلہ 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: