Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی میں ہمت نہیں ہمیں ہند سے نکالے ، نصیر الدین شاہ

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے رواں ہفتے ایک متنازعہ بیان دے کر جیسے بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ دے ڈالا۔انہوں نے  اتر پردیش میں پر تشدد ہجوم کے ہاتھوں ایک پولیس افسر کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ایسے حالات ہیں  کہ ایک انسان کے مقابلے میں گائے کے مرنے  کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔  اب اس جن کو واپس بوتل میں بند کرنا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹوں عماد اور ووان کی فکر ہے کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو  مذہب کی تعلیم نہیں دی۔ اگر کل کوئی بھیڑ انہیں گھیرلیتو وہ کیا بتائیں گے کہ وہ کون ہیں۔  مجھے اس پر خوف نہیں بلکہ غصہ آتا ہے۔  نصیر الدین شاہ کے اس بیان کے فوراً بعد ہی  انتہاء پسندوں کو کام مل گیا اور سوشل میڈیا پر نصیر الدین شاہ کو پاکستان کا ٹکٹ کٹوانے کے مشوروں کے ساتھ انہیں غدار کا خطاب دیا جانے لگا لیکن نصیراالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر ان ٹرولز کا منہ توڑ جواب پہلے ہی دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ ہمارا ملک ہے اور کسی کی ہمت نہیں کہ وہ ہمیں یہاں سے نکالے۔نصیرالدین نے کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران ان کے خراب رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں خاصی مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔ نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مسلمانوں سے نفرت کا زہربڑھ چکا ہے۔ ملکی حالات سدھرتے دکھائی نہیں دے رہے۔ بی جے پی اور دیگر انتہاء پسند جماعتوں کی جانب سے دھمکیوں پر انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا کہہ دیا جس پر مجھے غدار کہا جا رہا ہے؟
 

شیئر:

متعلقہ خبریں