Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کی پہلی سعودی خاتون اعلی عہدیدار ، ہدی الغصن

ریاض۔۔۔ سعودی پیٹرولیم کمپنی میں اعلی عہدے پر پہلی سعودی خاتون ہدی الغصن کو متعین کر دیا گیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق مشرق وسطی میں پیٹرولیم صنعت کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو جہاں 80 ممالک سے تعلق رکھنے والے 62ہزار ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں وہاں ہدی الغصن کو انکی مثالی قابلیت کی وجہ سے انتہائی اعلی منصب پر فائز کر دیا گیا ہے ۔ ہدی پہلی سعودی خاتون ہیں جو آرامکو میں اعلی منصب پر متعین کی گئی ہیں ۔ ہدی نے 1980 میں شاہ سعود یونیورسٹی سے انگلش میں بی اے کیا بعدازاں 1986 میں واشنگٹن یونیورسٹی سے ایم بی اے کرنے کے بعد آکسفورڈ سے اعلی تعلیم حاصل کی ۔ 2012 میں ہدی آرامکو میں افرادی قوت کے شعبہ کی آپریشنل ڈائریکٹر کے طور پر متعین ہوئی اور اب انہیں انکی قابلیت پر اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ 

شیئر: