Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں آج سے صفائی مہم کا آغاز

کراچی....گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں3 روزہ صفائی مہم کا اعلان کردیا۔مہم کاآغازاتوار سے کیاجائےگا۔ مہم کے دوران شہر بھر سے وال چاکنگ صاف کرنے کے بعد ان پر پینٹنگز بنائی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کراچی کو کچرے سے صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ3 روزہ مہم میں طلبا،، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔پہلے مرحلے میں مزار قائد کے اطراف بعد میں مرکزی شاہروں میں وال چاکنگ صاف کی جائےگی۔ مہم کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

شیئر: