Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: 374صالون کیخلاف کارروائی

تبوک ۔۔۔ تبوک میونسپلٹی کے متعلقہ ادارے نے 625 چھاپے مار کر 374 صالون میں پائی جانے والی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق حجاموں کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ نمایاں جگہ پر نرخنامہ چسپاں کریں۔ کوئی بھی صالون اجازت نامے کے بغیر مساج کی سہولت فراہم نہ کرے۔علاوہ ازیں حجامت کے آلات سے متعلق جراثیم کش ادویہ کے استعمال کی پابندی کرے۔ مذکورہ امور کی پابندی نہ کرنے پر ہی حجاموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 32حجام بلدیہ کے ضوابط کے برخلاف ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر ہی خدمات انجام دے رہے تھے۔

                                    

شیئر: