Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی سپاہی ہوں،مریم

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں ۔ اپنے والد کی سپاہی بن کر انصاف دلوانے کے لئے لڑوں گی ۔ مریم نواز نے اپنے والد سے اسلام آباد روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے کے فیصلے بے بنیاد مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں ۔ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لئے کردار ادا کروں گی ۔ واضح رہے کہ مریم نواز اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی اور والدہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ حالیہ بیان میں انہوں نے اپنے والد کی ڈھارس بندھانے کے لئے احتساب عدالت کے فیصلے کے لئے اسلام آباد روانگی سے قبل دیا ہے ۔

شیئر: