Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں پر کیڑے مکوڑے مسافر لے آتے ہیں

لندن۔۔۔ فضائی مسافروں کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ فضائی کمپنیاں طیاروںکی صفائی ستھرائی کا خاص خیال نہیں رکھتی اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز سے سفر کرنے والوںکو بھی یہی شکایت رہتی ہے حالانکہ انکے طیارے انتہائی جدید ہوتے ہیں اور انکی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی جاتی۔ اب ا س حوالے سے کئے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ طیاروں پر کیڑے مکوڑے مسافر اپنیے ہینڈبیگزمیں ساتھ لیکر آتے ہیں اور ان میں سے کچھ بیگ سے نکل کر طیارے میں ادھر ادھر چھپ جاتے ہیں ا ور کچھ مسافر واپس لیجاتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تحقیقی رپورٹ تقریبا©2ہزار برطانوی فضائی مسافروں سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ اس سروے میں مسافروں سے پوچھا گیا تھا کہ سفر کے دوران سب سے زیادہ انہیںکس چیزسے چڑ ہوتی ہے اور کونسی بری لگتی ہے۔
 
 

شیئر: