Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پر تعیش مسافر برداکشتیاں

لندن ۔۔۔۔سال رواں میں بنائی جانے والی پرتعیش اور شاندار مسافر بردار کشتیوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے جہاز بھی حیران کن ہیں اور لندن سے نکلنے والے جریدے بوٹ انٹرنیشنل نے ان کشتیوں اور جہازوں کی تصاویر اور تفصیلات اپنے تازہ ترین شمارے میں شائع کردی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے مضامین میں تقریباً 101 بڑی کشتیوں ، لانچوں اور سمندری جہازوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جن کا ڈیزائن بھی انتہائی جدید ہے اور جو بے شمار نئی سہولتوں سے بھی آراستہ ہیں۔ میگزین میں جو جو تصاویر مقبول ہوتی جارہی ہیں ان میں آسٹریلیا میں تیار ہونے والی سب سے بڑی کشتی ، چین میں تیار ہونے والی ایک کشتی جس میں ہیلی کاپٹر ہینگر بھی بنا ہے۔ بعض کشتیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انکی ڈیزائننگ شارک کو دیکھ کر کی گئی ہے۔2تصاویر خاص توجہ کی مستحق ہیں جن میں 295فٹ لمبی کشتی ”ڈار“ بھی شامل ہے جس پر 14مسافروں کے رہنے کی گنجائش ہے جبکہ ایک اور کشتی انا کے نام سے مشہور ہے جو ہالینڈ کے مشہور کشتی ساز ادارے فیڈ شٹ والوں نے تیار کی ہے۔ اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ کتاب کے اوراق ان101کشتیوں میں سے الگ الگ خصوصیات کی حامل کشتیوں کے بارے میں تفصیلی مضامین شائع ہئے ہیں۔ امیدہے کہ نئے سال پر یہ تصاو یر دیکھ کر اہل دولت انہیں خریدنے کی کوشش کریں گے اور حاصل نہ کرنے والے انہیں کرائے پر بھی جاری کرسکیں گے۔
 
 

شیئر: