Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھا : حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں سیل

ابھا ۔۔۔ ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 تجارتی اداروں کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ 16 غیر ملکی کارکنوں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ بلدیہ کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ جازان اور عسیر ریجن میں بلدیہ کی ٹیموںنے متعدد مارکیٹوں کا سروے کیا تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سزا دی جاسکے ۔ اس ضمن میں ٹیموں نے مختلف دکانوں سے 18 کلو گرام غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کرتے ہوئے 6 دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن دکانوں کو سیل کیا گیا وہاں صفائی کا خیال نہیں رکھا گیا تھا جبکہ متعدد کارکنوں کے طبی کارڈ بھی ایکسپائر ہو چکے تھے جس پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔ 

شیئر: