Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختتام سال پرناس کی دھماکہ خیز پیشکش

ریاض ۔۔۔ سعودی قومی ایئرلائن ”ناس“ نے 2018ءکے اختتام پر 5روزہ رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 25دسمبر سے 30دسمبر تک اندرون ملک سفر کے ٹکٹ کے نرخ ریکارڈ شکل میں کم کردیئے گئے۔ سفر یکم فروری سے 15اپریل تک کیا جاسکے گا۔ یہ رعایت سیاحتی درجے کی پروازوں کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ رعایتی نشستیں ہونگی۔ ریزرویشن آن لائن یا اسمارٹ فون کے ذریعے ناس ایپلی کیشن یا 24گھنٹے 920001234کے ذریعے کرائی جاسکے گی۔داخلی ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 49 ریال رکھی گئی ہے۔

                                               

شیئر: