Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلے میں سہ جہتی چشمے کا کمال

ریاض ۔۔۔ جنادریہ میلہ 33 میں و زارت اسلامی امور کا پویلین شائقین سے بھر گیا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ وزارت کے اہلکار شائقین کومدینہ منورہ میں واقع کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کی سیر سہ جہتی چشمے کے ذریعے کرا رہے ہیں۔ شائقین چشمے کے ذریعے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے ایک ایک حصے کو دیکھنے لگتے ہیں۔چشمے کی مدد سے کنگ فہد کمپلیکس کے شعبے، ادارے اور کہاں کس طرح قرآن کریم کی طباعت ہورہی ہے اور اسلامی تاریخ میں قرآن کریم کی خدمت کرنے والے سب سے بڑے ادارے میں ہونے والی سرگرمیاں نظر آنے لگتی ہیں۔ وزارت اسلامی امور نے پہلی بار اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنے پویلین میں متعارف کرایا ہے۔ شائقین پویلین میں بھیڑ کئے ہوئے ہیں۔ ہر ایک سہ جہتی چشمے کی مدد سے کنگ فہد کمپلیکس دیکھنے کا مشتاق نظر آتا ہے۔

                                         

شیئر: