Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیژر ویمن کپ فٹبال ٹورنامنٹ:پوپوایف سی کی فتح

 
اسلام آباد: لیژرویمن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ اسٹارکو 0-7سے ہرادیاجبکہ چارکول ایف سی اور سمرف ایف سی کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔لیژر لیگ کے زیر اہتمام لیژر ویمن کپ اسلام آباد کے عمار خان شہید گراونڈ پر کھیلا جارہا ہے۔ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں سی ایل ایف سی، سی ایل ایف سی یوتھ، چارکول ایف سی، سمرف ایف سی، ینگ رائزنگ اسٹار، بلیک ا سٹارایف سی، کامسیٹس ایف سی اور پوپو ایف سی حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ میں پوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ اسٹارکو یکطرفہ مقابلے کے بعد7-0سے روند ڈالا۔دوسری جانب چارکول ایف سی اورسمرف ایف سی کے درمیان میچ برابر رہا اور دونوں ٹیموں نے 2-2گول کئے ۔تیسرے میچ میں کامسیٹس ایف سی نے بلیک اسٹارایف سی کو 3-1سے اور چوتھے میچ میں سی ایل ایف سی نے سی ایل ایف سی یوتھ کو4-2 سے ہرایا۔واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں لیژر لیگ نے گلگت کے شہر ہنزہ میں گوجال کپ کا انعقاد کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبر وں اور رتجزئیے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: