Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح نے لیو ر پول کی ایک اور فتح میں حصہ ڈال دیا

 
لیورپول: انگلش پریمیئر لیگ میں مصری فٹبالر محمد صلاح نے ایک اور گول کرتے ہوئے انگلش کلب لیور پول کی0-4سے فتح دلا دی۔ اس کامیابی سے لیور پول نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 6پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ۔نیو کیسل کے خلاف اس میچ میں محمد صلاح نے پنالٹی کک پر گول کیا جبکہ ان کے علاوہ زردان شاکری، ڈیجان لوورین اور فیبنہو نے بھی گول کئے۔ یوکیسل کو لیور پول کے دفاعی کھلاڑیوں نے گول کرنے کا موقع نہیں دیا ۔میچ کے 8ویں منٹ میں ہی نیو کیسل کو برتری حاصل کرنے کا موقع ملا تھا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا جا سکا اور اس کے کھلاڑی میٹ رچی کی کک باہر چلی گئی۔لیور پول کے کھلاڑیوں نے بھی کئی مواقع ضائع کئے بصورت دیگر ان کا اسکور 6سے7گول تک پہنچ سکتا تھا۔میچ کے دوران محمد صلاح کی جانب سے ڈی میں گر کر جس طرح پنالٹی کک حاصل کی گئی اس پر شکوک و شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور مصری کھلاڑی کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔لیور پول کی فتح اور مانچسٹر سٹی کی شکست کی وجہ سے پریمیئر لیگ ٹیبل پر51پوائنٹس کے حامل لیور پول کی برتری میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم 45اور44پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبر وں اور رتجزئیے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: