Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس طرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں

اسلام آباد... وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قوم کے مجرموں کے ساتھ مفاہمت نہیں بلکہ باز پرس کی جائے گی۔بلاول کو سمجھ نہیں آرہا تو سمجھائے دیتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے۔ بلاول کی تقریر پر ردعمل میں مراد سعید نے کہاکہ بلاول اس طرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں ۔ بے رحمی سے لوٹ مار کرتے وقت آپ کے والدِ گرامی کو انجام یاد رکھنا چاہئیے تھا ۔ ناشتے اور صدقے کے بکروں کی جعلی اکاونٹس سے ادائیگیوں کا حوالہ بذات خود جرم کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو سمجھ نہیں آرہا تو سمجھائے دیتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ۔ باپ بیٹے کو کچھ اور نظر آئے نہ آئے یہ ضرور دکھائی دے رہا ہے کہ کرپشن پر زمین تنگ ہے ۔بلاول قوم کو بتائیں تھر میں موت کے ننگے رقص کا ذمہ دار کون ہے ۔ قوم کے بچے بچے کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھائی جانی چاہئیے ۔ قوم کو پتہ چلے کہ کس بیدردی سے ملک کو لوٹا گیا اور ادارے تباہ کئے گئے ۔

شیئر: