Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بجٹ میں کیا ہو گا؟

اسلام آباد ... وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلئے نہیں لارہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے زیادہ اصلاحات کی رفتار اور سمت اہم ہے۔ وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کئے ۔ ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلئے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائے گا۔ یہ طے ہوجائےگا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے۔ان اداروں کی بحالی کیلئے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔

شیئر: