Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منموہن کی زندگی پر فلم ، بی جے پی پروپیگنڈہ کررہی ہے، کانگریس

نئی دہلی ۔۔۔  کانگریس نے کہا ہے کہ’’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘  فلم ،جس میں ممتاز اداکار انوپم کھیر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے خلاف بی جے پی کا پروپیگنڈہ ہے۔ پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ ناکام ہو جائے گا اور سچائی سامنے آجائے گی۔ اس فلم کا ٹریلر  گزشتہ دنوں ریلیز ہو چکا ہے جس میں منموہن سنگھ کو 2014کے عام انتخابات سے پہلے کانگریس کی داخلی سیاست کا  شکار بتایا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 10سال تک گاندھی خاندان نے منموہن سنگھ کو اس وقت تک استعمال  کیے رکھا جب تک کہ اس خاندان کا ولیعہد حکمرانی کے اسرار و رموز سے واقف ہو کر عنان حکومت سنبھالنے کا اہل نہ ہو جائے۔واضح ہو کہ یہ فلم سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر کی کتاب’’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ پر مبنی ہے۔
 

شیئر: