Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا چھوڑنے کی ضرورت نہیں، رونالڈو کو میسی کا جواب

بارسلونا: ہسپانوی کلب بارسلونا کے ارجنٹائنی سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کئی ہفتے بعد اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بارسلونا فٹبال کلب میں خوش ہوںاور مجھے کسی تبدیلی یا اس کلب کو چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ چھوڑ کر اطالوی کلب جوونٹس میں جانے والے کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو اٹلی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میسی اسپین سے میرے چلے آنے کے بعد اداس ہوں گے اس لئے انہیں بھی اٹلی کی لیگ میںآجانا چاہئے۔ رونالڈو کے مطابق ویسے بھی انہوں نے پورا کیریئر بارسلونا میں گزارا ہے اور انہیں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے جبکہ اسپینش لیگ کی طرح اطالوی لیگ میں بھی ہم ایک دوسرے سے مقابلہ کر سکیں گے ۔ اس پرلیونل میسی نے مزید کہا کہ میں اس وقت دنیا کے بہترین کلب کی جانب سے کھیل رہاں ہوں اور مجھے اسے چھوڑ کر جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔جہاں تک رونالڈو کی دعوت یا چیلنج کا تعلق ہے تو مجھے کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔بارسلونا چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین جانے والے برازیلی کھلاڑی نیمار جونیئرکے حوالے سے میسی نے کہا اگر نیمار واپس آتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: