Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنوج میں سردی لگنے سے 2معمر افراد کی موت

لکھنؤ۔۔۔ یہاں 2سن رسیدہ افراد کی ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی ۔دونوں کی لاشیں صبح کے وقت معمولی چادر میں لپٹی ہوئیں ایک دیوار سے لگی ہوئی ملیں ۔ خیال ہے کہ دونوں گداگر تھے اور ان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے نہ تو کوئی مناسب کپڑا تھا اور نہ کمبل یا لحاف کیونکہ یوگی حکومت نے ریاست میں سخت سردی پڑنے کے باوجودابھی تک نہ تو کسی شہر میں سردی سے بچنے کے لیے الاؤ روشن کیے ہیں اور نہ ہی بے سہارا اور غریبوں میں سابقہ حکومتوں کی طرح کمبل اور لحاف تقسیم کرائے ہیں۔
 

شیئر: