Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی معاون جماعتوں کا بائیکاٹ

لکھنؤ۔۔۔  وزیراعظم نریندر مودی جب مشرقی یوپی کے دورے پر پہنچے تو ان کی 2معاون جماعتوں سہیل دیو راج بھر پارٹی اور اپنا دل نے کھل کر انکا بائیکاٹ کیا ۔ غازی پور پہنچنے پر ان کے جلسے سے ریاستی کابینی وزیر اور سہیل دیو راج بھر، پارٹی کے سینیئر لیڈر اوم پرکاش راج بھر اور ان کی پارٹی کے دوسرے ممبران اسمبلی اور لیڈران نے مودی کے جلسے کا بائیکاٹ کیا۔ اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ وزیراعظم نے راجا سہیل دیو راج بھر کے نام پر جو ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے اُس میں ہمارے راجا کو کم کرکے دکھایا گیا ہے۔ان کا پورا نام مہاراجا سہیل دیو راج بھر ہے لیکن انھیں صرف راجا لکھا گیا ہے۔
 
 

شیئر: