Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: فتح نے سیریز میں ہند کو ناقابل تسخیر بنا دیا

میلبورن:سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ہند نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر 4 ٹیسٹ کی سیریز میں 1-2کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی اور بارڈرگواسکر ٹرافی پر دوبارہ قبضہ جما لیا۔ ہندنے اس کامیابی سے 150 ٹیسٹ جیتنے کی تاریخ بنا دی ، میلبورن گراونڈ پر ہند 1981ءکے بعد اب دوبارہ کوئی میچ جیت سکا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہند نے اضافی وقت لیا مگر پیٹ کمنز کی بیٹنگ میچ کو آخری دن تک لے گئی۔پانچویں دن بارش کی وجہ سے کھیل وقت پر شروع نہ ہو سکا اور امپائر نے لنچ کا اعلان کر دیا۔ لنچ کے بعد صرف5 اوورز میں ہندنے مزید 3 رنز دے کر آسٹریلیا کے آخری 2بلے بازوں کو آوٹ کر دیا۔پیٹ کمنز کو 63 رنز پر جسپریت بمراہ نے آوٹ کیا اگلے ہی اوور میں ایشانت شرما نے ناتھن لیون کو آوٹ کرکے میچ ہند کے نام کردیا۔ جسپریت بمرا  کو 9 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم یہاں رکنے والے نہیں اور کھیل کے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی سے ٹرافی اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔قبل ازیں ہند نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چیتیشور پجارا کی سنچری اور نئے اوپنر مینک اگروال، کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کی بدولت /7 443 رنز پر اننگزڈیکلیئر کردی ۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم151 رنزپر آوٹ ہو گئی۔ جسپریت بمراہ نے 33 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں ۔کوہلی نے فالو آن دینے کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کی لیکن دوسری اننگز میں ہند کی بیٹنگ لائن نہ چل سکی لیکن کوہلی نے 106 رنز پر 8وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ اننگز ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 399 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ کمنز نے 27 رنز کے عوض 6وکٹیں لیں۔جسپریت بمرا کو میچ میں مجموعی طور پر9 وکٹیں لینے کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیا نے محتاط آغاز کیا لیکن اسے وقفے وقفے سے نقصان اٹھانا پڑا اور پیٹ کمنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز رنز نہ بنا سکا۔ ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنزنے 9 وکٹیں لیں اور عمدہ بیٹنگ بھی کی۔ ایڈیلیڈ میں ہندنے 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پرتھ میں آسٹریلیا نے 146 رنزسے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1سے برابر کی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: