بحر احمر کے ساحل پر آباد ممالک نے جدہ میں مشترکہ فوجی مشق شروع کردی
پیر 31دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ بحر احمر کے ساحل پر آباد ممالک نے جدہ میں مشترکہ فوجی مشق شروع کردی
٭الرویتع کو سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا
٭پیٹرول کے خرچ میں کفایت شعاری کیلئے السعودیہ کے ادارے ”کفاءة “نے اسپیڈ کنٹرولر استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا
٭متحدہ عرب امارات نے راس الخیمہ میں امدادی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی فہرست جاری کردی
٭ ریٹائرڈ فوجی صدارتی انتخابات میں قسمت آزمائی نہ کریں، الجزائر
٭ داعش نے عبدالمہدی کی حکومت کو ہلا ڈالا
٭ ایران اور دمشق کے درمیان طویل المیعاد معاہدہ، امریکی پابندیوں سے نمٹنے کا عزم
٭ لیبیا میں بچوں کو دہشتگرد جماعتیں استعمال کرنے لگیں
٭ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی
٭ برازیل اپنا سفارتخانہ کسی بھی وقت القدس منتقل کرلے گا، نتنیاہو
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭