Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا میں بھاری کنٹینروں کا تصادم

 حیدرآباد۔۔۔۔ آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی۔اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیںملی ۔ضلع کے پینوکونڈہ کے حدود میں واقع قومی شاہراہ نمبر44پر اتوار کی صبح  14پہیئے والے ان بھاری کنٹینرز کا ایک دوسرے سے سڑک عبور کرنے کے دوران تصادم ہوگیا ۔اس واقعہ میں دونوں گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا تاہم کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہراہ پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی ۔
 

شیئر: