Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ 10 جونری کو کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

شیئر: