Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 365روز میں تاریخ ساز واقعات کا انبار لگادیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ سعودی عرب نے 2018ءکے 365دن کے دوران تاریخ ساز واقعات کا انبار لگادیا۔ مبصرین کا کہناہے کہ 2018ءکو سعودی خواتین کا سال کہا جاسکتا ہے۔ 12جنوری 2018ءکو پہلی بار سعودی خواتین فٹبال ٹیموں کے میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچیں۔ 3 مارچ 2018ءکو پہلی بار سعودی عرب کے الاحساءمقام پر پہلی لیڈیز میراتھن منعقد ہوئی اس میں 1500لڑکیاں شریک ہوئیں۔4جون 2018ءکو پہلی بار سعودی خاتو ن کو ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ 27اگست 2018ءکو 5سعودی خواتین کو ہوائی جہاز چلانے کیلئے کیپٹن کا اجازت نامہ ملا۔ 21ستمبر کو سعودی ٹی وی چینلز کی تاریخ میں پہلی بار خبر نامہ اناﺅنسر خاتون نے پیش کیا۔سعودی عرب نے 3جنوری سے 65ممالک کے شہریوں کیلئے سیاحتی ویزے کے قانون پر عمل درآمد کا آغاز کیا۔8فروری کو نیوم اکنامک سٹی میں 5محل تعمیر کرنے کے ٹھیکے دیئے گئے۔ 29مارچ کو ایپل نے سمعی و بصری رابطے کیلئے فیس ٹائم ایپلی کیشن مہیا کی۔ 18اپریل کو ریاض میں پہلے سینما گھر کا افتتاح ہوا۔ امریکی فلم بلیک پینتھر دکھائی گئی۔ 28اپریل کو خادم حرمین شریفین نے القدیہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 8مئی کو سعودی عرب ”کانز فلمی میلے“ میں چھوٹی کہانیوں والے فلموں کے ساتھ شریک ہوا۔ 27مئی کو ریٹائرڈ افراد کی پینشن عیسوی کیلنڈر کے مطابق جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔25جون کو سعودی قومی فٹبال ٹیم نے مصر کی فٹبال ٹیم کو ہرا کر ورلڈ کپ حاصل کیا۔ 12 جولائی کو سعودی عرب میں روبوٹ کے ذریعے چلنے والی پہلی اسمارٹ فارمیسی کا افتتاح کیا گیا۔26جولائی کو مملکت بھر میں 103منٹ تک چاند گرہن دیکھا گیا۔2اگست کو ”ہیکٹن حج“ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔25ستمبر کو خادم حرمین شریفین نے حرمین ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔10 اکتوبر کو سعودی عرب سب سے بڑی آتش بازی کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا۔ 25اکتوبر کو مملکت نے انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران 50ارب ریال لاگت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ 7نومبر کو 5جنگی جہازو ںکے ڈیزائن اور تیاری کے لئے مشترکہ منصوبہ شروع کیا گیا۔26نومبر کو سعودی ولی عہد اور شاہ بحرین نے نئی پیٹرول پائپ لائن کا افتتاح کیا۔ 7دسمبر کو سعودی عرب نے 2اعلیٰ درجے کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے۔ 18دسمبرکو سعودی عرب نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کا اعلان کیا۔ 

شیئر: