Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرویتع، ایس آر ایم جی کے نئے چیئرمین

ریاض ۔۔۔ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ کے نئے چیئرمین عبدالرحمن الرویتع مقرر کردیئے گئے ہیں۔ 29دسمبر 2018ءسے 20مئی 2021ءتک چیئرمین رہیں گے۔ الرویتع جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے انڈسٹریل انجینیئرنگ میں ایم ٹیک ہیں۔ وہ حلوانی اخوان کمپنی کے چیئرمین اور متعدد کمپنیوں کے ممبر ہیں۔ڈاکٹر غسان الشبل نے سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے 28دسمبر 2018ءکو استعفیٰ دیدیا تھا۔ استعفے کی وجہ یہ ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ا نہیں سرکاری سودا جات اور مقامی امور بورڈ کی مجلس انتظامیہ کا چیئرمین متعین کردیا ہے۔
 

شیئر: