Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : 17منزلہ وقف ہوٹل تعمیر کیا جائیگا

ریاض۔۔۔۔رکن شوریٰ اور ہلال احمر کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السویلم نے انکشاف کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 17منزلہ وقف ہوٹل ٹاور تعمیر کیا جائیگا۔ السویلم نے اس حوالے سے ایک وڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ اس ہوٹل پر 60ملین ریال لاگت آئیگی۔ یہ لاگت پانڈاکے صارفین کے ان عطیات سے تیار ہوگی جوانہوں نے سامان خریدتے وقت ہلالہ جات کی شکل میں پیش کئے تھے۔ السویلم کی وڈیو قصی البدران نے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔اسے انتہائی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ سعودی قلمکار عبدالعزیز آل داﺅ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ نے کارخیر میں استادانہ مثال قائم کردی۔ عبیدی الزہرانی نے اپنے تبصرے میں تحریر کیا کہ وقف اسلام کا قابل فخر سرمایہ ہے۔ فرزندان اسلام نے دنیا بھر کے انسانوں کو سماجی کفالت کی ضمانت کے طور پر وقف کا نظام دیا۔ دیگر حضرات نے تحریر کیا کہ بعض حضرات ہلالہ جات کو معمولی سمجھتے ہیں لیکن مکہ مکرمہ میں 17منزلہ وقف ہوٹل منصوبے نے اسے غیر معمولی ظاہر کردیا۔

شیئر: