Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجناتھ نے رافیل سودے کا الزام خارج کردیا

نئی دہلی۔۔۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہ کہتے ہوئے کہ کسی جھوٹ کوبار بار دہرانے سے وہ سچ نہیں ہو جاتا ، رافیل سودے میں بد عنوانی کا الزام خارج کر دیا۔لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جب حکومت اس معاملہ پر بحث کے لیے تیار ہے لیکن حیرت ہے کہ اصل حزب اختلاف بحث سے فرار اختیار کر ہی ہے۔اس سے قبل جیسے ہی ایوان کی کارروائی صبح 11بجے شروع ہوئی ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مطالبات کی حمایت میں ہاتھوں میں تختیاں لے کر نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے نزدیک پہنچ گئے۔کانگریس کے اراکین رافیل جنگی طیارہ سودے کی جانچ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کرنے لگے جس پر اسپیکر سمترامہاجن نے کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑ گے کو وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھانے کی اجازت دی۔
 

شیئر: