Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں تو سمجھ رہا تھا یہ لوگ سدھر جائیں گے

کراچی ...وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو مانگے تانگے کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلی میں عددی اکثریت کیا ہے جو حکومت کی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ای سی ایل میں نام ہونے کی پہلے پروا تھی اور نہ اب ہے۔پی ٹی آئی پہلے اپنے ارکان اسمبلی کو سنبھالے۔پی ٹی آئی ارکان اپنے لیڈرکے بچگانہ پن سے نالاں ہیں۔ میں سمجھ رہا تھا کہ یہ لوگ سدھر جائیں گے۔مگر یہ بھی کتے کی دم والی بات ہے جو سیدھی نہیں ہوگی۔وزیراعلی سندھ نے اچانک سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ یہ سال محنت کا سال ہے، کوتاہی اور غیر حاضری برداشت نہیں کرینگے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت ٹھیک کرنے اور محصولات کی مد میں وصولیوں کو بہتر کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔فنڈز نہیں ہونگے تو ڈیولپمنٹ کا کام کیسے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کوئی نہیں گراسکتا۔ 49کیا ہمارا ایک بندہ بھی نہیں جائے گا۔تحریک انصاف کے ارکان وفاداریاں تبدیل کرنے کی بات اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس حوالے سے قانون پڑھا ہی نہیں ۔

شیئر: