Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کاریگروں کی مدد سے زیورات کا کارخانہ چلانے والا پاکستانی گرفتار

ریاض۔۔۔ وزار ت تجارت و سرمایہ کاری نے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن ٹیم کی مدد سے ریاض میں غیر قانونی کاریگروں کی مدد سے زیورات کا کارخانہ چلانے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا۔ زیورات کا کارخانہ سربمہر کردیا گیا۔ کارخانے کے جملہ کاریگر غیر قانونی تھے۔ وزارت تجارت نے اس حوالے سے کارخانے میں جاری خلاف ورزیوں کی بابت ایک وڈیو جاری کی ہے ۔ وزارت کے عہدیداروںنے شبہ ظاہر کیا ہے کہ زیورات کا کارخانہ پاکستانی کا اپنا ہوگا اور وہ سعودی کے نام سے اسے چلا رہا تھا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ کارخانے میں جعلی تجارتی مارکے چسپاں کئے جارہے تھے۔ کارخانے کے مینجر کے اکاﺅنٹ میں بھاری رقمیں بھی پائی گئی ہیں۔ وزارت کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پاکستانی خام سونا کہاں سے حاصل کررہا تھا۔سعودی صحافی فیصل العبد الکریم نے کارخانے کی وڈیو تیار کی ۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ زیورات پر ایسے تجارتی مارکو ں کی مہریں چسپاں کی گئی ہیں جن سے کارخانے کا کوئی لینا دینا نہیں۔ بعض زیورات پر تحریر کیا جارہا تھا کہ یہ فلاں ملک میں تیار کیاگیا۔ ان میں کوریا بھی شامل تھا۔ حالانکہ یہ سارے زیورات دریافت ہونے والے کارخانے ہی میں تیار کئے جارہے تھے۔

شیئر: