Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سوڈان میں ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو اور سوڈانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے صدرعبدالفتاح البرہان کولینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے صدر عبد الفتاح البرہان کے نام روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں جمہوریہ سوڈان کے مغربی علاقے جبل مرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی خبر ملی ہے‘۔
’ اس موقع پر ہم آپ کو، ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو اور برادر جمہوریہ سوڈان کے عوام کو دلی تعزیت اور صادقانہ ہمدردی پیش کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ متوفین کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا کرے، زخمیوں کو جلد صحت یابی بخشے اور آپ کو اور سوڈان کے عوام کو ہر آفت اور مصیبت سے محفوظ رکھے‘۔

شیئر: