Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، دمام ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

’خطرے کے دائرے کو محدود کردیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہاہے کہ ریاض، دمام ہائی وے پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوا ہے  ‘۔
’ٹریفک حادثے کے باعث آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریکارڈ وقت میں خطرے کے دائرے کو محدود کردیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
’آگ پر قابو پانے کے بعد بھی جائے وقوعہ کی نگرانی جاری رکھی گئی یہاں تک کہ خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے محفوظ بنا دیا گیا‘۔
 

شیئر: