Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسی صدر کا رابطہ

’غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
 اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اس مؤقف کو دہرایا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ، محفوظ اور جامع امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
 اس کے ساتھ ساتھ اُن تمام اقدامات کی مذمت بھی کی گئی جو دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، حالیہ واقعات، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں ہر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: