Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں سیلاب سے 85 افراد ہلاک

منیلا ۔۔۔فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں اموات کی تعداد 85 ہوگئی۔ طوفانی موسم کے باعث 25 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ۔ بارشوں کے باعث حکام کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔فلپائن کے مشرقی علاقوں کو شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔فلپائنی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں کئی مکان تباہ اور 20 افراد لاپتہ ہوگئے ۔مکانات تباہ ہونے سے 25 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
 

شیئر: