آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر
اسلام آباد ... سپریم کورٹ کے سینیئرجسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی ۔وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد 18 جنوری سے چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ انہیں دسمبر 2016 میں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔