Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی : ایم اے میں داخلے کی درخواستیں طلب

ریاض۔۔۔ سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی نے 1440-41ھ تعلیمی سال کیلئے ایم اے پروگرام میں شرکت کے خواہشمند افراد سے داخلے کی درخواستیں طلب کرلیں۔ آن لائن اندراج کا آغاز 14جمادی الاول 1440ھ مطابق 20جنوری 2019ءسے جمعرات 25جمادی الاول 31جنوری تک ہوگا۔ سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی میں ہائی اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر فارس القرنی نے بتایا کہ ایم اے کیلئے بزنس مینجمنٹ ، انفارمیشن سیکیورٹی اور ہیلتھ مینجمنٹ پروگرام کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ریاض، جدہ اور دمام میں یونیورسٹی کی شاخیں ہیں۔ تینوں شہروں کے لئے درخواستیں لی جائیں گی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امیدوار خواتین و حضرات (STEP) کی دفعہ 13یا (IELTS) میں کامیابی حاصل کئے ہوئے ہوں۔ جو لوگ داخلے کے امیدوار ہوں وہ یونیورسٹی کے ایڈمیشن گیٹ پر جاکر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں داخلہ شرائط اور دیگر معلومات کیلئے www.seu.edu.sa سے رجوع کرسکتے ہیں۔

شیئر: