Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جسٹس_آصف_سعید_کھوسہ‎

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اگلے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ ان کی نامزدگی پر ٹویٹر صارفین کا کیا ردعمل ہے ملاحظہ فرمائیں۔
علی حمزہ نے ٹویٹ کیا : ‏جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔اگلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن جاری۔
انوار لودھی نے کہا : ‏نئے سال کی ایک اور اچھی خبر
جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان تعینات۔
شعیب صدیقی نے لکھا : ‏صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو آئندہ چیف جسٹس کے لیے نامزد کردیا۔آصف سعید کھوسہ 17 جنوری کو بحیثیت چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے اور امید ہے انکی سربراہی میں پاکستان میں عدلیہ مزید مستحکم ہوگی۔
نوائے سروش نامی اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا : ‏اگر کوئی یہ سوچ رہا کہ ثاقب نثار کے جانے کے بعد عدلیہ کے حالات بہتر ہونگے، تو عرض ہے کہ آصف سعید کھوسہ نسیم حسن شاہ کے داماد ہیں۔ یاد رہے نسیم حسن شاہ بھٹو کی پھانسی کا متنازعہ ترین فیصلہ دینے والے بنچ کا حصہ تھے جبکہ صاحب موصوف بھی بدنام زمانہ پانامہ بنچ کا حصہ رہے ہیں۔
صابر محمود ھاشمی نے لکھا : ‏18 جنوری سے آصف سعید کھوسہ بابا رحمتے کے نام سے لکھے اور پکارے جایئں گے سلیکٹڈ صدر مملکت پاکستان نے منظوری دے دی۔
 

شیئر: