Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول ، آصفہ کے ساتھ لیاری پہنچ گئے

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ساتھ لیاری پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے مشہور و معروف نغمے کے خالق کے انتقال پر تعزیت کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے مشہور ترانہ ’دلا تیر بجا ‘کے خالق ظہور زیبی کے انتقال پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کے مرحوم ظہور زیبی نے دیگر پارٹی ترانوں کے علاوہ مشہور نغمہ ’دلا تیر بجا‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ صنم بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں،جبکہ وقار مہدی، راشد ربانی، جاوید ناگوری، اعجاز درانی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

شیئر: