Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیر ستان میں کارروائی،دہشت گردہلاک

راولپنڈی... شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگردہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاوں برکلئے میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ ایس ایم جی، دستی بم، میگزین ،موصلاتی آلا ت اور بم بنانے سے متعلق لٹریچر برآمد کیا گیا۔ ایف سی بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ اور کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

شیئر: