Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور : دھند سے 20گاڑیاں ٹکرا گئیں

لکھنؤ۔۔۔ گورکھ پور میں رات سے اب تک دھند جاری رہا۔ گورکھ پور، بستی اور کشی نگر میں ہوئے 3 حادثات میں 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس سے 2 درجن افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ اس دوران گورکھ پور اور بستی میں فورلین پر کافی دیر تک ٹریفک ٹھپ تھا۔ آج صبح خرابار علاقے کے ونسپتی گائوں کے سامنے فورلین پر ٹرک و بس میں ٹکر میں آدھا درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ مقامی سی ایچ سی پر علاج کے بعد زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ کان پور سے بہار جارہی پرائیویٹ بس صبح تقریباً 7 بجے فورلین پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ بس کے اگلے حصے کے پرخچے اُڑگئے۔ حادثہ میں دیوچندر کمار بہار، کشن کمود بہار، راجہ رام مدھوبنی، ششی کمار سمستی پور، گنیش کان پور اور کامنی زخمی ہوگئے۔ اُدھر کشی نگیر اور بستی میں بھی کہرے میں آپس میں 14  گاڑیاں ٹکراگئیں۔ کشی نگر کے پٹ ہریا چوراہے کے قریب گھنے کہرے کی وجہ سے ایک کے بعد ایک کرکے 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں اس حادثے میں ایک درجن مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ 
 

شیئر: