Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی پنجاب صوبہ بنتے بنتے رہ گیا

کراچی...سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنمایوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لئے قانون سازی کرلی تھی ۔ قومی اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے سے ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنتے بنتے رہ گیا۔عمران خان کو آفر کرتے ہیں کہ وہ صوبہ جنوبی پنجاب بنائیں۔ پارلیمنٹ میں ان کی حمایت کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہاکہ وفاقی حکومت پہلے سودنوں میں جو وعدے کئے تھے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے۔دلی خواہش ہے کہ اپنا کام کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہاکہ دو چیزیں ملک کو استحکام مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ معیشت مضبوط ہونی چاہیے۔سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔ اگرسیاسی استحکام نہیں ہوگاتومعاشی استحکام نہیں آسکتا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ انتخابی نتائج پرپیپلزپارٹی کوتحفظات تھے پھر بھی ہم اسمبلیوں میں بیٹھے اورپارلیمنٹ کواہمیت دی۔ میں نہیں سمجھتا کہ آصف علی زرداری وفاقی حکومت کوگرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ماحول کو سازگار بنانے کی ذمہ داری وزیر اعظم کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کبھی ڈیل نہیں کی۔ عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔کسی این آر او کا حصہ نہیں۔ 

شیئر: