Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 13فلپائنیوں کا قبول اسلام

جازان ۔۔۔ جازان میں مقیم 13فلپائنی تارکین نے اسلام قبول کرلیا۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد کے تحت جازان کے دعوتی کیمپ میں سیکڑوں افراد کی موجودگی میں نومسلم فلپائنی کلمہ شہادت پڑھ کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔دعوتی کیمپ کے ذمہ داران نے فلپائنی نومسلموں کو خوش آمدید کہا۔ جازان میں وزارت اسلامی امور کے سربراہ شیخ اسامہ بن زید مدخلی نے کہا ہے کہ دعوتی کیمپ شہر میں مقیم غیر مسلم تارکین میں دعوتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ ہفتے سے جاری دعوتی کیمپ میں اب تک 850سے زیادہ تارکین نے شرکت کی ہے۔ ان میں غیر مسلموں کی تعداد بھی خاصی ہے۔ یہاں غیر مسلموں کو انکی زبان میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: