Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کمیونٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

16ٹیموں میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں
جدہ (ماجد بخش) جدہ میں کیمرون کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ کمیونٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ میں شامل 16ٹیموں کو متعارف کرایا گیا جس میں تمام ٹیمیں اپنے قومی لباس میں شامل ہوئیں۔ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو 4گروپوں میں تقسیم کیا گیا جس میں پہلے گروپ میں سعودی، صومالی، مالی اور ترکی کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ دوسرے گروپ میں کیمرون، شام، نائجیریا اور مصر، تیسرے گروپ میں مراکش، فلسطین اور انگلینڈ جبکہ آخری گروپ میں پاکستان، افغانستان، ٹوگو اور ایتھوپیا شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں تماشائیوں کی جانب سے بڑا جوش و خروش نظر آیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ ابو حامد الفولات نے یہاں شامل ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔ پاکستانی ٹیم کی سربراہی عمر بخش کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے کوچ اسماعیل مانو ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے سربراہ عمر بخش ٹیم سے پرامید ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ کیمرون اور شام کے درمیان کھیلا گیا جو 2 ،2گول سے برابر رہا۔
 

شیئر: