Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں2 دھماکے،متعدد زخمی

  کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں 2 بم دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پشین میںدھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ آفس میں داخل ہورہے تھے۔ دھماکے میں نائب تحصیلدار، 2 لیویز اہلکار اور 7 شہری زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ضلع پنجگور میں ریمورٹ کنٹرول دھما کے میں ایف سی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ریموٹ کنٹرول بم سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

شیئر: