Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے کا مسافر طیارہ ایران میں پھنس گیا

اوسلو...ناروے کی فضائی کمپنی کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنس کر رہ گیا ۔ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اسے ایران میں ہنگامی طور پراتارا گیا تھا مگر کمپنی امر یکی پابندیوں کے باعث مطلوبہ سامان اور اسپیئر پارٹس ایران بھجوانے میںناکام ہوگئی ۔ناروین فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے ہنگامی طور پر جنوب مغربی ایرانی شہر شیراز میں اتارنا پڑا۔ ایران میں پھنسے طیارے کی واپسی کے لئے مختلف چینلز سے کو شش کی جا رہی ہے۔ مسافروں کو متبادل پروازوں سے اوسلو پہنچا دیا گیا تاہم بوئنگ 737 ابھی تک ایران میں پھنسا ہوا ہے۔ کمپنی ا سپیرپارٹس ایران نہیں بھجوا سکتی جب کہ ایران کی مقامی مارکیٹ میں وہ پرزے موجود نہیں۔

شیئر: