Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا پتلا ترین لیپ ٹاپ متعارف‎

ایسر کمپنی کی جانب سے سوئفٹ 7 نامی دنیا کا پتلا ترین لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے اور اس کی چوڑائی صرف 0.39 انچ ہے۔ ڈسپلے کو بڑی حد تک بیزل لیس بنایا گیا ہے اور ویب کیم کو کی بورڈ بیس میں دیا گیا ہے جو کہ 65 ڈگری تک گھوم سکتا ہے ۔ ڈیوائس کا وزن بھی صرف 889 گرام ہے۔ لیپ ٹاپ میں انٹیل ایٹتھ جنریشن کور آئی 7 امبر لیک پروسیسر دیا گیا ہے اور اسے 8/16 جی بی ریم کے ساتھ 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ میں 2 تھنڈربولٹ تھری یو ایس بی سی پورٹ دی گئی ہیں اس کے ساتھ بیک لٹ کی بورڈ اور پاور بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک چارج پر لیپ ٹاپ کی بیٹری دس گھنٹے تک کام کرسکے گی۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 1699 ڈالر ہے اور اسے رواں سال اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: