Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس چوری اور بدانتظامی ،50ارب روپے سالانہ کا نقصان

اسلام آباد.... وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کو یقینی بنانے اور بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی چوری یا بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ ناقابل قبول ہے ۔ وزیر اعظم کوبتایاگیا کہ اس وقت سسٹم میں سے 12سے 13 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے۔غیر قانونی کمپریسر ز کے استعمال کے جرم میں اب تک5 ہزار کنکشن منقطع کئے جا چکے۔بجلی چوری کے خلاف مہم کے نتیجے میں محض نومبر میں ڈیرھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 16000مقدمات قائم کئے گئے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انرجی کا اجلاس ہوا ۔ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔ گیس کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اور چوری کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گیس کے شعبے میں نقصانات 50 ارب روپے سالانہ ہیں۔گیس بحران کی انکوائری رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔ رپورٹ میں ذمہ داری کا تعین کر دیا گیا ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے نئی پالیسی 2019 متعارف کرائی جا رہی ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اجلاس کے دوران وزرا پر بر س پڑے اور کہا کہ میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔
 

شیئر: