Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت مستقبل کے حالات برداشت نہیں کر سکے گی‘ رانا ثنا اللہ

لاہور:  ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ضروری اقدامات کیے جائیں تو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں فوجی عدالتوں کا متبادل ہو سکتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ایسے جواب ملیں گے کہ وہ برداشت نہیں کر سکے گی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے 3ماہ میں اپوزیشن کو پارلیمان میں گالی دی اور تضحیک کی تو ہم نے جواب دینا شروع کیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -صحافیوں نے وزیر اطلاعات پنجاب کا بائیکاٹ کردیا‘ معافی کا مطالبہ

شیئر: