Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی درخواست منظور

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نیب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکلا کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ سزا کے خلاف دائر درخواست جلد سنی جائے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔  اپیل کے ساتھ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی مقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -گرفتاری کے بعد ثبوت ڈھونڈے اور گھڑے جا رہے ہیں‘ خواجہ سعد رفیق

شیئر: